ہماری مدد کیجئے، کشمیری مررہے ہیں، یاسین ملک اور مشعال ملک کی بیٹی کی اپیل

منگل 3 ستمبر 2019 20:00

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) حریت رہنما یاسین ملک اور مشال ملک کی بیٹی نے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد کیجئے، کشمیری مررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حریت رہنما کی ننھی بیٹی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے، کشمیریوں کو جیل میں ڈالاجارہا ہے، وادی میں کرفیو کو تیس دن گزر چکے ہیں، کھانے پینے کوکچھ نہیں نہ ادویات ہیں نہ ہی بچے اسکول جارہے ہیں بتائیے آپ ہماری مدد کریں گے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :