Live Updates

سعودی عرب اور یو ای اے کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے

دونوں وزرائے خارجہ الگ الگ اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، سفارتی ذرائع

منگل 3 ستمبر 2019 18:46

سعودی عرب اور یو ای اے کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ پاکستان کے دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے ، دونوں وزرا ئے خارجہ الگ الگ اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، وہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں دوطرفہ امور کے علاوہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان بھی بدھ کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات