اندرون ملک سے آنے اور جانے والی 15پروازیں منسوخ ، 12تاخیر کا شکار

ٹرین آپریشن کا شیڈول بھی بحال نہ ہو سکا ،ٹرینیں دو سے ساڑھے 5گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروںکوشدید مشکلات کا سامنا

منگل 3 ستمبر 2019 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) اندرون ملک سے آنے اور جانے والی 15پروازیں منسوخ جبکہ 12تاخیر کا شکار رہیں ، ٹرین آپریشن کا شیڈول بھی بحال نہ ہو سکا جس کیو جہ سے مسافر وںاور ان کے عزیز وا قارب کوشدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔گلف ائیر کی بحرین جانے والی پرواز 8765اور آنے والی پرواز 8764،پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز 757اور آنے والی پرواز 758،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اورآانے والی پرواز 306،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302،ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 اورپی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 789منسوخ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی ٹوکیو سے آنے والی پرواز 853،کویت سے آنے والی پرواز 502،پی آئی اے کی ابو ظہبی سے آنے والی پرواز 264،ترکش ائیر کی استنبول سے آنے والی پرواز 714،پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز748،دمام سے آنے والی پرواز157،دمام جانے والی پرواز 158،اومان ائیرکی مسقط سے آنے والی پرواز 341،سعودی ائیر کی مدینہ سے آنے والی پرواز 734،ترکش ائیر کی استنبول جا نے والی پرواز 715،گلف ائیر کی بحرین جانے والی پرواز 765اورکویت جا نے والی پرواز 204تاخیر کا شکار رہیں۔

علاوہ ازیں ٹرینوں کاشیڈول بھی بحال نہیں ہو سکا اور مختلف ٹرینیں 2 سے ساڑھے 5گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔ گرین لائن 5 گھنٹے ،خیبر میل ساڑھی5 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے ،فرید ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 4 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،عوام ایکسپریس 4 گھنٹے ، کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے ،جناح ایکسپریس 3گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے،ایکسپریس 4 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے جبکہ شالیمار ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔۔