Live Updates

سماجی شخصیت سردار نجف حمید لطیفال کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

منگل 3 ستمبر 2019 21:45

چکوال۔ 3 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد علی خان نے شمالی علاقے کی سماجی شخصیت سردار نجف حمید لطیفال کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا، سردار نجف حمید حجاز مقدس سے فریضہ حج کی ادائیگی کر وطن واپس آئے ہیں۔ اس موقع پر سابق یونین ناظم چوہدری نذر عباس اور چوہدری عامر لطیفال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ اور چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد علی خان نے سردار نجف حمید کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ شمالی علاقوں میں جو ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے ہیں اس سے اس علاقے کی صدیوں پرانی پسماندگی ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں اور شمالی علاقے کے لوگوں کے ترز ندگی میں بھی بہتری آرہی ہے۔ سردار نجف حمید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے علاقے کی خدمت کا موقع دیا ہے تو ان شاء اللہ پورے ضلع چکوال کو بھرپور ترقی دینے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں ریلوے لائن کی بحالی، صنعتی زون کا قیام اور دیگر بڑے منصوبے شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات