ایل ایل ایم (فائنل) سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان

منگل 3 ستمبر 2019 21:47

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) ایل ایل ایم (فائنل) سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کے کامران ولد ابراہیم سیٹ نمبر23732 نے 513 نمبرز کے ساتھ پہلی، اقراء شہزاد بنت شہزاد اختر سیٹ نمبر23810 نے 510 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حق نواز ولد شیر زمان سیٹ نمبر23701 نے 507 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

امتحانات میں 199 طلبہ شریک ہوئے، 13 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 63 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 38.19 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :