پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کو دئیے گئے ٹارگٹ کے اندر اندر مکمل کیا جائے‘ چودھری پرویز الٰہی

پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی محکمہ جات ہر پندرہ دن کے بعدسیکرٹری اسمبلی کو پراگریس رپورٹ پیش کریں ‘اسپیکر پنجاب اسمبلی

منگل 3 ستمبر 2019 21:52

پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کو دئیے گئے ٹارگٹ کے اندر اندر مکمل کیا جائے‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) پنجاب اسمبلی کی زیرتعمیر بلڈنگ کی پراگریس کے جائزہ کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کی۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور NCAکے افسران نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے تعمیراتی اداروں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دئیے گئے ٹارگٹ کے اندر اندر نئی بلڈنگ کو مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تمام متعلقہ محکمہ جات کو یہ بھی ہدایت کی کہ ہر پندرہ دن کے بعدسیکرٹری اسمبلی کو پراگریس رپورٹ پیش کی جائے۔سپیکر نے کہا کہ بلڈنگ میں فول پروف سکیورٹی کو مدنظر رکھا جائے اور نئی بلڈنگ میں زیر تعمیر مسجد اور ہاسٹل کو بھی جلد مکمل کیا جائے ۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، نیسپاک،پی ایچ اے اور دیگر تعمیراتی اداروں کے سربراہا ن سمیت سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور پنجاب اسمبلی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔