کشمیر کے مسلمانوں کے حق خود اردیت کے حصول تک کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،،ڈی سی ہنگو

منگل 3 ستمبر 2019 22:33

ہنگو۔03ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے بھارت کشمیری مسلمانوں کی حق خود اردیت کی آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کیلئے عالمی قوانین کی دھجیاں آڑا رہاہے کشمیر کے مظلوم مسلمان گزشتہ 28دن سے محصور جبکہ بین لا قومی ادارے اور ریاستیں خا موش تما شائی بنے بیٹھے ہیں۔

نجی تعلیم اداے ایمز کالج میں منعقدہ ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی طیب عبداللہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لعل باز خان اور دیگر نے سیمنار کے شر کاء جسمیں بڑی تعداد میں اساتذہ کرام،طلباء اور کالج پر نسپل عامر مدثر بھی موجود تھے نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت کیساتھ سابقہ ادوار میں جتنی جنگیں لڑی گئیں پاکستانی قوم شانہ بشانہ پاک فوج کیساتھ کھڑی رہی اور قر بانیاں پیش کرتے ہو ئے وطن عزیز کی سلامتی و بقاء پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اساتذہ کرام طلبا ء کو کشمیر کی تاریخی حیثیت سے روشناس کرانے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ دشمنان قوتیں اسلام اور پاکستان کے خلا ف مذموم عزائم کے تحت منظم سازشوں میں سر گرم عمل ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے طاغوتی قوتوں کی تمام تر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہو ئے ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسلمانوں کے حق خود ادریت کے حصول تک ہر قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔