ریفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ

منگل 3 ستمبر 2019 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی(HERA) حکومت خیبر پختونخوا نے ہیرا آرڈیننس اور ہیرا فنگشنز اینڈ ریگولیشنز 2006 کے تحت ریفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے یہ جرمانہ مذکورہ یونیورسٹی کی جانب سے متعلقہ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے HERA خیبرپختونخوا کے ساتھ رسمی رجسٹریشن کے بغیر مالاکنڈ کیمپس میں مختلف شعبوں میں داخلوں کے اعلانات کرنے پر کیا گیا ہے۔

HERA کی جانب سے جاری کردہ ایک دفتری حکمنامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر عدم ادائیگی کی صورت میں یہ اراضی ریونیو کے بقایا جات کے طورپر قابل وصولی ہوں گا ریفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام ٓباد کی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ HERA خیبر پختونخوا کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے تک ریفاہ مالاکنڈ کیمپس میں داخلوں سے متعلق تمام پینا فلیکس اور اشتہاراتی بل بورڈز ہٹا دیں اور تعلیمی سرگرمیاں بھی روک دیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریفاہ یونیورسٹی اسلام ٓباد کی انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا اور انہیں ذاتی سماعت کا ایک موقع بھی دیا گیا تھا۔لیکن ذاتی سماعت کے وقت انتظامیہ کی جانب سے تنارعہ کو مزید بڑھا دیا گیا جو اچھی اور معقول بات نہیں جبکہ دلیل کے ساتھ قائل کرنے کی کوشش بھی نہیں کی گئی جس پر متعلقہ الزامات سچ ثابت ہوگئے۔