شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کا اعزاز

منگل 3 ستمبر 2019 23:51

سکھر۔ 3ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی بہترین تعلیمی، تحقیقی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں کلیکس فاؤنڈیشن اسلام آباد کی جانب سے شیلڈ دی گئی۔ کلیکس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن زاہد حسین جعفری نے ڈاکٹر پروین شاہ کو شیلڈ پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کلیکس فاؤنڈیشن اسلام آبادکے پروجیکٹ ڈائریکٹر آصف فاروقی نے کہا کہ ڈاکٹر پروین شاہ نے تعلیم، تحقیق ، خواتین کی ترقی اورامن کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جس کے اعتراف میں انہیں شیلڈ پیش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے خواتین کی ترقی اور دیرپا امن کیلئے کلیکس فاؤنڈیشن اسلام آباد کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم کلیکس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے ساتھ مل کر دیرپا امن اور طلبہ و طالبات کی صلاحیات میں اضافے کیلئے ورکشاپ و دیگر پروگرام منعقد کروائیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز، پروفیسر سرفراز علی کوریجو ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ ایڈوانسمنٹ فنڈ انڈومنٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :