Live Updates

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ کے دورہ پاکستان کا ایک نکاتی ایجنڈا کشمیر ہے، شاہ محمود قریشی

منگل 3 ستمبر 2019 23:50

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ کے دورہ پاکستان کا ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے دورہ پاکستان میں تبادلہ خیال کا واحد نکاتی ایجنڈا ہندوستان کے غیر قانونی اقدام کے تناظر میں علاقائی صورتحال اورمسئلہ کشمیر ہے انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قیادت اپنی ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھائے گی اور برادر ممالککو پاکستانی قوم کی توقعات سے آگاہ کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچنے والے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی آؤٹ ریچ پالیسی کے تحت ، پاکستان نے متعدد اسلامی ممالک کے ساتھ سفارتی اور بیک ڈور چینلز کے ذریعے رابطہ کیا ہے تاکہ ان کی مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کی جاسکے اوروہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ وادی میں کرفیو اور معلومات کی ناکہ بندی ختم کرنے پر مجبور کریں ۔

قریشی نے کہا کہ اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی مقبوضہ کشمیر سے کرفیو کو فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور افغانستان کے وزیر خارجہ بھی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات