190روپے میں خریدا گیا مرتبان 1 کروڑ 52 لاکھ روپے میں فروخت ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر منگل ستمبر 23:54

190روپے میں خریدا گیا مرتبان 1 کروڑ 52 لاکھ روپے میں فروخت ہوگا
خوش قسمتی اسے ہی تو کہتے ہیں کہ چندسو روپوں میں خریدی ہوئی چیز کروڑ وں میں بک جائے۔ ایسے  ہی ایک خوش قسمت شخص نے ایک فلاحی دوکان سے ایک پاونڈ کا ایک مرتبان خریدا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ یہ مرتبان 80 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہو سکتا ہے۔
ایک خریدار، جن کا نام نہیں بتایا گیا،  نے اس مرتبان کو ایک فلاحی دوکان سے خرید کر اسے  ای بے پر فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

ای بے پر اسے خریدنے کے لیے خریداروں کا رش لگ گیا تو اس شخص نے  آن لائن نیلامی ختم کر دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب وہ پیشہ ور لوگوں سے اس مرتبان کی قیمت لگوائیں گے۔
بعد میں پتا چلا کہ یہ مرتبان خاص طور پر شاہان چین کے لیے بنایا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 8 انچ کا یہ مرتبان شہنشاہ چی این لونگ سے تعلق رکھتا ہے۔ اُن کا دور حکومت 1735 سے 1796 تک تھا۔

(جاری ہے)


ایسیکس،برطانیہ میں سورڈرز فائن آرٹس نیلام گھر کا کہنا ہے کہ یہ مرتبان 50 ہزار سے 80 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوگا۔
نیلام گھر کے مطابق جب گمنام خریدار کو اس مرتبان کی اصل قیمت معلوم ہوئی تو وہ حیرت سے اچھل پڑا۔
دنیا میں ہر سال ہی اس طرح کے کئی واقعات ہوتے ہیں، جن میں لوگوں کو بہت ہی قیمتی چیزیں نہایت معمولی قیمت پر مل جاتی ہیں۔
پچھلے سال 75 یورو میں خریدی کی تصویر 30 ہزار یورو میں فروخت ہوئی تھی کیونکہ یہ تصویر 400 سال پرانی تھی۔ یہ ایک الماری میں سامان کے نیچے دبی ہوئی ملی تھی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ جرمن فنکار اوٹو وان وین کا شاہکار ہے۔

متعلقہ عنوان :