Live Updates

پاکستان کے پاس پاؤ اور آدھا پاؤ کے بھی ایٹم بم موجود ہیں جو ایک خاص علاقے کو بھی ٹارگٹ کرسکتے ہیں

کسی نے پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی، پاکستان ہماری زندگی اور موت کا سوال ہے: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

muhammad ali محمد علی بدھ 4 ستمبر 2019 00:33

پاکستان کے پاس پاؤ اور آدھا پاؤ کے بھی ایٹم بم موجود ہیں جو ایک خاص علاقے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ پاکستان کے پاس پاؤ اور آدھا پاؤ کے بھی ایٹم بم موجود ہیں جو ایک خاص علاقے کو بھی ٹارگٹ کرسکتے ہیں، کسی نے پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی، پاکستان ہماری زندگی اور موت کا سوال ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے تعلق دلچسپ دعویٰ کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کہتے ہیں کہ پاکستان ایٹمی جنگ نہیں چاہتا لیکن مسلط کی گئی تو جواب دیں گے، بھارت سن لے پاکستان کے پاس پاؤ اور آدھا پاؤ کے بھی ایٹم بم موجود ہیں جو ایک خاص علاقے کو بھی ٹارگٹ کرسکتے ہیں، ان بموں کو کہاں استعمال کرنا ہے ہمیں معلوم ہے۔ وزیر ریلوے کہتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو زندہ کر دیا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، پاکستان کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائیں گے، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں، نہتے کشمیر یوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اور ان کی نقل و حمل پر پاپندی ہے ۔

(جاری ہے)

مران خان کے بعد کشمیر کی لڑائی اصل میں میڈیا لڑ رہا ہے جس پر میں سارے میڈیا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر ریلوے کہتے ہیں کہ کسی نے پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی، پاکستان ہماری زندگی اور موت کا سوال ہے، بھارت نے دو بڑی غلطیاں کی ہیں اور بات چیت کا کوئی راستہ باقی نہیں چھوڑا۔                                                      
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات