لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ ستمبر 13:07

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا ۔

(جاری ہے)

تاہم لاہور، راولپنڈی,اسلام آباد اور کشمیر میں مختلف مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا۔بدھ کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ38اور کم سے کم36سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تنا سب82 فیصد تھا۔