غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں50.7فیصد کمی تشویشناک ہے ‘افتخار بشیر

گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

بدھ 4 ستمبر 2019 13:38

غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں50.7فیصد کمی تشویشناک ہے ‘افتخار بشیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ سینٹ میں حکومت کے اس اعتراف کہ ملک میں مالی سال2018-19کے پہلے 10ماہ میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں50.7فیصد کمی آئی ہے ‘براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی صورتحال ابھی حوصلہ افزا نہیں ہے پر تشویش ہے ، بیرونی سرمایہ کاری کم ہونے کا رجحان موجود ہ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے سے مسلسل جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ حکومت کے سخت اقدامات سے بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مناسب و ساز گار ماحول ازحد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ متاثر ہورہی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے اندر نئی صنعتوں کے قیام اور سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی اورنئی انڈسٹریل زون میں اراضی کی فراہمی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دینے سی ہی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے حکومت کو مثبت اقدامات اٹھانا ہونگی اسی طرح ملک ترقی و خوشحالی کی راہوںپر گامزن ہوگا۔