اندرون و بیرو ن ممالک سے آنے والی 11پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

بدھ 4 ستمبر 2019 14:29

اندرون و بیرو ن ممالک سے آنے والی 11پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپور ٹ پر اندرون و بیرو ن ممالک سے آنے والی 11پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271، پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 304اور ائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471منسوخ جبکہ متعد پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گئی۔کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔ تاخیر کا شکارہونے والی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس ، پاک بزنس ایکسپریس ،قراقرم ایکسپریس ،شاہ حسین ایکسپریس ،گرین لائن،تیز گام ایکسپریس ، علامہ اقبال ایکسپریس ، عوام ایکسپریس ،خیبر میل ،ملت ایکسپریس ،اکبر ایکسپریس ، شالیمار ایکسپریس ،فرید ایکسپریس اورجعفر ایکسپریس شامل ہیں ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔