شکری ،کڑ، ڈھیڈی، شامران ، عیدل شاہ،سفیدہ ، خضراوی ،مکران ،حلاوی، اصیل ،زاہدی ، کپڑا ، ہیمن ،بسرا ، فصلی ، تاروالی ، ماکھی، حلینی اقسام کی کاشت سے کھجور کی بمپر کراپ حاصل ہو سکتی ہے ،ماہرین زراعت

بدھ 4 ستمبر 2019 16:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ باغبان کھجور کے پودوں سے زیر بچے علیحدہ کرنے کا عمل شروع کر دیںجبکہ شکری ،کڑ، ڈھیڈی، شامران ، عیدل شاہ،سفیدہ ، خضراوی ،مکران ،حلاوی، اصیل ،زاہدی ، کپڑا ، ہیمن ،بسرا ، فصلی ، تاروالی ، ماکھی، حلینی اقسام کی کاشت سے کھجور کی بمپر کراپ حاصل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ضلع جھنگ ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان ، بہاولپور سمیت بعض دیگر شہروں میں کھجور کی اچھی پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان علاقوں میں کھجور کے پودوں سے زیر بچے الگ کرنے کاعمل 20 ستمبر سے شروع کرکے 15 اکتوبر تک مکمل کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان پودے لگانے سے 10،15 روز قبل تین مربع فٹ کے گڑھے بنا کر بھل سے بھر دیں اور اسے پانی بھی لگا دیں ۔انہوںنے کہاکہ پودا لگاتے وقت دیمک سے بچائو کیلئے مناسب دوائی بھی استعمال کی جائے اوراس امر کا خیال رکھاجائے کہ زیر بچے کاوزن 15کلو گرام سے زائد نہیں ہوناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :