ْسندھ ہائی کورٹ نے شہاب الدین مارکیٹ کے تاجروں کی درخواست پر کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا

بدھ 4 ستمبر 2019 16:27

ْسندھ ہائی کورٹ نے شہاب الدین مارکیٹ کے تاجروں کی درخواست پر کے ایم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایمپریس مارکیٹ سے متصل دیگر مارکیٹس میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق شہاب الدین مارکیٹ کے تاجروں کی کے ایم سی کیخلاف درخواست پر کے ایم سی سے 9 اکتوبر تک کے ایم سی سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایمپریس مارکیٹ سے متصل دیگر مارکیٹس میں تجاوزات کے خاتمہ سے متعلق شہاب الدین مارکیٹ کے تاجروں کی کے ایم سی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

کے ایم سی کے جانب سے سمیر غضنفر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

کے ایم سی کے وکیل سمیر غضنفر ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ تجاوزات آپریشن کے بعد مذکورہ تاجروں کو دوسری جگہ الاٹ کردی ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ جو جگہ کے ایم سی نے الاٹ کی ہیں وہاں یوٹیلیٹی کی سہولت موجود نہیں ہیں۔ کے ایم سی نے ایمپریس مارکیٹ سے متصل اہریٹیج کی جگہ پر بھی انکروچمنٹ کردی ہے۔ قانون ورثہ قرار دی گئی املاک پر انکروچمنٹ نہیں کی جا سکتی۔ سمیر غضنفر نے موقف دیا کہ مجھے اس کیس کی فائل کل ہی ملی ہے تیاری کے لئے وقت درکار ہے۔ عدالت نے ڈائریکٹر اسٹیٹ کے ایم سی کو آئندہ سماعت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے کے ایم سی کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے 9 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔