چیچہ وطنی، عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرکے ہی شہر کو صاف ستھرا رکھنا ممکن ہے، صوبائی وزیر زراعت

بدھ 4 ستمبر 2019 18:00

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرکے ہی شہر کو صاف ستھرا رکھنا ممکن ہے اور ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر کی صفائی کے ساتھ ساتھ محلے اور شہر کو صاف رکھنے میں بھی مدد دے۔ یہ بات صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے بلدیہ ھال میں سنیٹری ورکرز کو نقد انعام دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہیں یہ انعامات عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی کا بہترین انتظام کرنے پر دیئے گئے۔

تقریب میں کمشنر ساہیوال اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ندیم الرحمن ،آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ،ڈی سی محمد زمان وٹو ،چیف آفیسر عبدالستار اور سیاسی رہنمائوں چوہدری علی شکور خان،ملک فیصل ڈھکو،ملک محمد فیصل لنگڑیال اور شیخ محمد چوہان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے عید الاضحیٰ پر شہر میں مثالی صفائی کرنے پر تمام سنیٹری ورکرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سینٹری ورکرز معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنا سب کا فرض ہے۔

انہو ں نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی اور کمشنر ندیم الرحمن کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا جنہوں نے قلیل مدت میں شہر کو صاف ستھرا کیا اور عو ام میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم الرحمٰن نے بتایا کہ عید کے 2دنوں میں تمام سینٹری ورکرز نے دن رات کام کیا اور کہیں سے بھی گندگی کی کوئی شکایت نہیں آئی جس پر تمام ورکرز مبارکباداور انعاما ت کے مستحق ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی میں سینٹری سٹاف کی مدد کریں اور کوڑا کرکٹ مخصوص جگہوں پر ڈالیں تا کہ انہیں اٹھانے میں آسانی ہو تقریب میں میونسپل کارپوریشن کے 4سو کے قریب ورکرز میں فی کس 5ہزار روپے انعام بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :