حکومت نے بڑے بزنس مین کے ذمہ 420 ارب میں سے 210 ارب روپے کے قرضے معاف کیے ہیں ،رضا ربانی

کھاد بنانے والی کمپنیوں کو 69 ارب روپے کا فائدہ دیا گیا ہے، ان کے ذمہ 138 ارب روپے ہیں ،کھاد بنانے والی کمپنیوں نے غریب کسان سے پیسے جمع کر لیے ، اسے قومی خزانے میں جمع کرانے سے انکار کیا، سابق چیئر مین سینٹ کا بیان

بدھ 4 ستمبر 2019 18:06

حکومت نے بڑے بزنس مین کے ذمہ 420 ارب میں سے 210 ارب روپے کے قرضے معاف کیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہاہے کہ حکومت نے بڑے بزنس مین کے ذمہ 420 ارب میں سے 210 ارب روپے کے قرضے معاف کیے ہیں ،کھاد بنانے والی کمپنیوں کو 69 ارب روپے کا فائدہ دیا گیا ہے، ان کے ذمہ 138 ارب روپے ہیں ،کھاد بنانے والی کمپنیوں نے غریب کسان سے پیسے جمع کر لیے لیکن اسے قومی خزانے میں جمع کرانے سے انکار کیا ۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ذمہ 45 ارب روپے تھے جس میں سے 21 ارب معاف کر دیے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاور پلانٹس کے ذمہ 91 ارب میں سے نصف رقم معاف کر دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ سی این جی سیکٹر کے ذمہ 80 ارب میں سے 40 ارب معاف کر دیے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کے الیکٹرک اور جینکو کے ذمہ 57 ارب تھے جس میں سے 28 ارب معاف کر دیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جو رقم ان کمپنیوں نے صارفین سے اکھٹی کی ، وہ انہیں اپنے پاس رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ صنعت کاروں کی معاف کی گئی رقم 1971 سے 2009 تک معاف کیے گیے قرضوں سے زیادہ ہے۔انہوںنے کہاکہ معاون خصوصی کا بیان نہ صرف سینیٹ بلکہ پارلیمنٹ کا استحقاق مجروع کرتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت سرمایہ داروں کے بڑے قرضے پارلیمانی سکروٹنی کے بغیر معاف کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کو آرڈیننس کو مسترد کرنے کے آئینی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔