فتح جنگ،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

بدھ 4 ستمبر 2019 19:31

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔حادثہ فتح جنگ کھوڑ روڈ پر گلی جاگیر کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فتح جنگ سے 18کلومیٹر دور کھوڑ روڈ پر گلی جاگیر سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چالیس سالہ ہاشم خان ولد خان زادہ سکنہ صوابی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ عالم شیر ولد باچہ شدید زخمی ہو گیا جاںبحق ہونے والے کی میت اور زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی ہونے والے عالم شیر کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیاگیا ہے جبکہ جاںبحق ہونے والے ہاشم خان کی میت ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔