بلوچستان کی اکثریت کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی

بدھ 4 ستمبر 2019 20:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) بلوچستان کے سبزی اور فروٹ کے حوالے سے زمینداروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلیے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کر یں گے جس کیلیے وزیراعلی بلوچستان سے بھی ملاقات کرکے اس کا کوئی سنجیدہ حل نکالیں گے تاکہ صوبے کے زمینداروں کو مارکیٹ تک اپنے سبزی اور میوہ جات پہنچانے میں سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ان خیالات کا اظہاربلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کی سربراہی میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبلز کمیشن ایجنٹس اور زمینداروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں شامل حاجی صادق جوگیزئی, محمد لعل,داد خان ودیگر نے صوبائی وزیر کو سبزی اور فروٹ پر انے والے اخراجات اور ان کے کم قیمتوں کیوجہ سے ذمینداروں کو درپیش مشکلات سمیت مارکیٹ تک پیداوار کی رسائی اور سبزیوں کو ملکی و غیر ملکی منڈیوں تک پہنچانے میں مشکلات سے اگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر زراعت زمرک اچکزئی کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے اکثریت کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہیں اور جو ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ لہذا انکے مشکلات کو ہم کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انکے حکومت کی اولین ترجیح یہی ہے کہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوں اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔

متعلقہ عنوان :