سینئیر صحافی نے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا

’کشمیر پر سودے بازی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان کے بعد اپوزیشن کو حکومت کی نیت پر شک چھوڑ دینا چاہئیے: حامد میر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 4 ستمبر 2019 19:49

سینئیر صحافی نے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 ستمبر 2019ء) سینئیر صحافی حامد میر نے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر پر سودے بازی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد اپوزیشن کو حکومت کی نیت پر شک چھوڑ دینا چاہئیے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کشمیر پر سودے بازی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کیا اس بیان کے بعد اپوزیشن کو حکومت کی نیت پر شک چھوڑ دینا چاہئیے اور آخری گولی اور آخری سانس تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے بیانئے کو آگے بڑھانا چاہئیے‘‘۔

 
 
خیال رہے کہ آج پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کچھ حضرات یوٹیوب پر بیٹھ کر بیان دیتے ہیں جن میں ایک فیصد بھی سچائی نہیں،آپ یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی ڈیل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

72سالوں سے جنگ لڑ رہے ہیں اب اس سے کیوں پیچھے ہٹیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہ بھارت میں ہٹلر کی پیروکار حکومت ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حالات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل ہونا بہت ضروری ہے۔کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتی۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا اور ہمارا یقین بھی ہے کہ کشمیرہماری شہ رگ ہے۔یہ بین الاقوامی طور پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔پاکستان نے ہمیشہمسئلہ کشمیر کا پر امن حل نکالنے کی کوشش کی جو اقوام متحدہ کی قراراداوں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق ہو۔لیکن عالمی طاقتوں نے اس مسئلے پر اتنی توجہ نہیں دی جتنا اس کا حق بنتا ہے۔