وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار، سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 4 ستمبر 2019 22:42

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے ..
لاہور۔4 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ میں عملی اقدامات واضح طور پر نظر آنے چاہئیںاورانسداد ڈینگی کیلئے انتظامی افسران وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں -وزیراعلیٰ نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھڑے پانی کا جلد سے جلد نکاس یقینی بنایا جائے اورضرورت پڑنے پر سپرے کا استعمال کیا جائی- انہوںنے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور جہاں کوتاہی ہوئی ایکشن ہو گا- وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوںکو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورمریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائی-انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے موثر آگہی مہم بھی چلائی جائی- وزیراعلیٰ نے ڈینگی کے مرض پر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی ہی-