انٹر امتحانات میں پنجاب دانش سکولز کی اعلیٰ کارکردگی، 70%طلبہ کی اے پلس اور اے گریڈ میں کامیابی

بدھ 4 ستمبر 2019 23:10

لاہور۔4 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں صوبہ بھر میں قائم پنجاب دانش سکولز کے 14 کیمپسز کے 70%طلبہ و طالبات نے اے پلس اور اے گریڈ حاصل کیا۔ جبکہ 22%طلبہ کا Bگریڈ رہا۔انٹرمیڈیٹ کے امتحانات2019میں پنجاب دانش سکولز کے نتائج سو فیصد رہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب دانش سکولز کے 1127طلبہ و طالبات نے لاہور بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا جس میں سے 365طلبہ نے اے پلس جبکہ 426طلبہ نے اے گریڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

دانش سکول میانوالی گرلز کیمپس کی ایمان عبداللہ نی1038نمبرحاصل کرکے دانش سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دانش حاصل پور بوائز کے سمیر قمر نے 1013نمبر لے کر دوسری اور رحیم یار خان بوائز کے لعل چند نی1010نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مُراد راس نے دانش سکولز کے شاندار نتائج پر سکولز کے پرنسپل اساتذہ اور طلبہ کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ وہی اسی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیںتاکہ طلبہ کی صلاحیتوں سے ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :