آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار کا انعقاد

بدھ 4 ستمبر 2019 23:32

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں یکجہتی کشمیر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت راجہ نثار احمد، راجہ صدیق احمد خان، ممبر پنجاب اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی، امیر آل جموں وکشمیر جے آئی مولانا قاضی محمودالحسن اشرف، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالمالک صدیقی اور دیگر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جہاد ناگزیر ہو چکا ہے، پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔