انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب

تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں‘ ڈاکٹر مراد راس

بدھ 4 ستمبر 2019 23:40

لاہور۔4 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے سالانہ امتخانات 2019 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب کے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں‘ اگلے کچھ سالوں کے دوران سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ای ٹرانسفر پالیسی جیسی مزید انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی‘طلباء کی بہتر تعلیم اور پرورش کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ کی مشکلات آسان کی جائیں ۔

صوبائی وزیر نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سالانہ امتخانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ان کی شانداز کارکردگی پر سراہا اور مبارکباد بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مزید کہا کہ وقت کی قدر اور پابندی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں‘طالب علم کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں اور ہمیشہ مُلک و قوم کی ترقی میں قلیدی کردار ادا کرتے ہیں‘ پنجاب حکومت سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام بچوں کوبہترین سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔

ڈاکٹر مراد راس نے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کے والدین کو بھی مبارکباد دی۔تقریب میںچیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ چوہدری محمد اسماعیل ،سیکرٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ ریخانہ الیاس، امتحانات میں ٹاپ کرنے والے طلباء کے والدین اور دیگر نے شرکت کی۔ یا د رہے کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سالانہ امتحانات 2019میں کُل181000 طلبا ء نے شرکت کی جبکہ کامیابی کا تناسب 63 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :