جامعہ سندھ جامشورو نے 6 ستمبر یوم دفاع کو بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں

بدھ 4 ستمبر 2019 23:42

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع کو بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے بیورو آف اسٹیگس اور انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائین کے مشترکہ تعاون سے وطن عزیز کے عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور وطن کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد دہرانے کے سلسلے میں مختلف خصوصی تقریبات کا انعقام کیا جائے گا اس ضمن میں آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کے شیخ ایاز آڈیٹوریم میں ایک اہم تقریب منعقد کی جائے گی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کریں گے صبح کو ساڑھے دس بجے منعقد ہونے والی اس تقریب میں قومی ترانہ، ملّی نغمے، تقاریر، وطن سے پیار کے جذبے سے سرشار ڈرامے پیش کیے جائیں گے اس موقع پر تقریب میں شریک معزز مہمان حضرات وطن کے عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے اس اہم دن کی مناسبت سے یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں پینٹنگز، پوسٹرز اور اسکیچز کی نمائش بھی کی جائے گی، جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :