امریکہ نے ان کے سسٹم کو ہیک کرنے کیلئے مخصوص بھرتیاں کی ہیں، ہواوے کا الزام

جمعرات ستمبر 11:59

امریکہ نے ان کے سسٹم کو ہیک کرنے کیلئے مخصوص بھرتیاں کی ہیں، ہواوے کا ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) چین کی معروف موبائل ساز کمپنی ہواوے امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے حالیہ مہینوں کے دوران اس کے کاروبار پر حملہ کے لئے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات کیئے اور اس کے سرورز کو ہیک کرنے کی کوششیں کی ہیں جبکہ کمپنی کے ملازمین کو ملک بدری اور قانونی دھمکیوں دیتے ہوئیانہیں جاسوس کہا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ عدالتی اور انتظامی اختیارات سمیت ہر حربہ استعمال کر رہا ہے تاکہ ہواوے اور اس کے پارٹنرز کے کاروبار پر اثر انداز ہو سکے۔ کمپنی نے مزید کہا ہے کہ امریکہ دیگر ممالک پر بھی سیاسی اور سفارتی دبائو ڈال رہا ہے تاکہ ہواوے کے آلات پر پابندی عائد کرائی جاسکے۔