سندھ میں بارشوں کا زور ٹوٹنے کے باوجود ریلوے کا نظام درست نہ ہو سکا

ٹرین کے ذریعے سفر کر نے والے مسافروں کو شیڈول ٹائم سے چھ چھ گھنٹے خواری کا سامنا

جمعرات 5 ستمبر 2019 13:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) سندھ میں بارشوں کا زور ٹوٹنے کے باوجود ریلوے کا نظام درست نہ ہو سکا ،ٹرین کے ذریعے سفر کر نے والے مسافروں کو شیڈول ٹائم سے چھ چھ گھنٹے خواری کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس شام چھ بجے کی بجائے رات پونے گیارہ پہنچی ،سرسید ایکسپریس شام ساڑھے چھ کی بجائے رات ساڑھے گیارہ بجے راولپنڈی پہنچی ،تیزگام شام سات بجے کی بجائے رات ساڑھے بارہ بجے کے بعد راولپنڈی پہنچی ،راولپنڈی سے ایبٹ آباد مانسہرہ اور پشاور جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مسافروں نے شکوہ کیا کہ اب اتنی رات کو کہاں جائیں مجبوراٰ اسٹیشن پر ہی رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ نصیر تنولی ایڈووکیٹ نے کہاکہ ریلوے وزیر شیخ رشید نے غلام احمد بلور کے دور کی یاد تازہ کردی۔