کاشتکار چنے کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے سیڈ گریڈنگ کے بعد موٹے دانوں کی کاشت یقینی بنائیں، ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 5 ستمبر 2019 14:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار چنے کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے پودوں کی تعداد 85 سے 95 ہزار فی ایکڑ رکھیں اور سیڈ گریڈنگ کے بعد موٹے دانوں کی کاشت یقینی بنائی جائے کیونکہ موٹے دانوں کی صورت میں کاشت کے شروع میں ہی صحت مند پودے اگنا شروع ہو جاتے ہیں اور ان کی اچھی نشو ونما ہونے سے پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے۔

انہوںنے بتایاکہ چنا موسم ربیع کی ایک انتہائی اہم پھلی دار فصل ہے جو پنجاب میں ساڑھے 24 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ پاکستان میں چنے کی کاشت کے کل رقبے کا 81 فیصد پنجاب پر مشتمل ہے جبکہ پنجا ب میں چنے کی کاشست کا92فیصد رقبہ بارانی علاقوں پر محیط ہے جن میں تھل ، بھکر ،خوشاب ، لیہ، میانوالی، جھنگ کے اضلاع شامل ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ عام جسامت کے دانوں والی اقسام کا 30کلو گرام صاف ستھرا ، خالص ، صحت مند ، منظور شدہ بیج فی ایکڑ استعمال کرناچاہیے تاہم کابلی چنے کی موٹے دانوں والی اقسام کی صورت میں بیج کی شرح 35 کلوگرام فی ایکڑ سے کم نہ رکھی جائے۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :