Live Updates

برطانیہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، مقبوضہ کشمیر کا بیرونی دنیا سے رابطہ بحال کیا جائے

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر برطانیہ کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ٹام واٹسن سے ملاقات میں میں گفتگو

جمعرات ستمبر 14:32

برطانیہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، مقبوضہ کشمیر کا بیرونی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ برطانیہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے اورمقبوضہ کشمیر کا بیرونی دنیا سے رابطہ بحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ٹام واٹسن سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے برطانیہ کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، مقبوضہ کشمیر کا بیرونی دنیا سے رابطہ بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان زمینی تنازع نہیں ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل تلاش کرے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری ختم کیا جائے۔ کشمیریوں کو غذائی اجناس اور ادویات تک رسائی دی جائے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات