گزرا برس ایران کی آخری نصف صدی کا بدترین سال تھا ،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران مذاکرات کرنے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے،امریکی صدر کا صحافیوں سے گفتگومیں دعویٰ

جمعرات 5 ستمبر 2019 14:45

گزرا برس ایران کی آخری نصف صدی کا بدترین سال تھا ،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ ایران کو اقتصادی طور پر کٴْچلا جا رہا ہے اور وہ اپنے مسائل کے حل کے واسطے کوشاں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران مذاکرات کرنے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال ایران نے اپنے آخری پچاس برسوں کا بدترین وقت گزارا۔امریکی صدر نے جی سیون سربراہ اجلاس کے دوران اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں کی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے ملک کو مذاکرات کے لیے کسی کی ضرورت نہیں۔