محترمہ مریم نواز کی جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی کیلیے جدوجہد بے مثال ہے‘مشتاق منہاس

قائد پاکستان کی نڈر اور بہادر بیٹی کو اس لئے گرفتار کیا گیا ہے تاکہ عوام کی آواز کو دبایا جا سکے مگر عوام کے حق حکمرانی کے مخالفوں کو ناکامی ہو گی‘وزیر اطلاعات

جمعرات ستمبر 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نواز کی نیب کورٹ پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلیے نیب کورٹ میں موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ محترمہ مریم نواز کی جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی کیلیے جدوجہد بے مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان کی نڈر اور بہادر بیٹی کو اس لئے گرفتار کیا گیا ہے تاکہ عوام کی آواز کو دبایا جا سکے مگر عوام کے حق حکمرانی کے مخالفوں کو ناکامی ہو گی۔وزیر اطلاعات نے سابق وزیراعظم کے ترقی پسند ویژن کا حوالہ دیتے ہوے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں پاکستان معاشی اعتبار سے بہترین پوزیشن پر آ گیا تھا مگر ملک دشمنوں کی سازش نے سب کئے پر پانی پھیر دیا۔

انہوں نے کہا جب نواز شریف برسر اقتدار آئے تو 2013 میں 6 ارب ڈالر کے اوپننگ بیلینس سے حکومت شروع کی اور 2018 میں 18 ارب ڈالر کے فارن ریزروز کے ساتھ اپنی مدت پوری کی۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 20,000 پوائنٹس سے سٹاک مارکیٹ کو چلانا شروع کیا اور 53,000 تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 کے درمیان کل 42 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لییاور اسی مدت میں 70 ارب ڈالر کے قرضے واپس کئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے تقریبآ 60 ارب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پاکستان لائے جبکہ 2013 سے 2018 تک 500 کلومیٹرز کی موٹرویز کو 2500 کلو میٹرز تک بڑھایاجبکہ 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ورثے میں حاصل کی اور 2018 میں پاکستان کو سرپلس بجلی دے کر گئے۔۔انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس کی 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ورثے میں ملی مگر سرپلس قدرتی گیس چھوڑ کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، بدامنی اور بھتہ خوری والا پاکستان وراثت میں حاصل کیا اور پرامن پاکستان بنایا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سنہرے دور میںٹیکس کلکشن 2800 ارب سے 4500 ارب روپے تک گئی اور دفاعی بجٹ 850 ارب روپے سے 1100 ارب روپے تک بڑھا دیا۔۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت میں ڈالر کو 108 سے 98 روپے پر لایا گیا اور پیٹرول کی قیمت مسلسل کم ہوئی۔

۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر گاؤں تک کارپیٹڈ سڑکیں تعمیر کیں اور ان میں قدرتی گیس پہنچائی ، بیسک ہیلتھ یونٹس اور ڈی ایچ کیو و سول ہسپتالوں کو فعال کیا اور ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں عام آدمی کی سہولت کیلئے باعزت سفر کیلئے میٹروز تعمیر کروائیں جبکہ ذہین طالب علموں کیلئے سپیشل فنڈز سے وظیفے اور لیپ ٹاپ سکیم کم پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کیلئے گرین کیب سکیم کھادوں ، بجلی اور خوراک پر سبسڈی دی۔

انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ پر سبسڈی اور شرح نمو 4 فیصد سالانہ سے اٹھا کر 5.8 فیصد سالانہ کی جو پاکستان کی معاشی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔دریں اثناء زیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس رائیونڈ گئے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن(ر) صفدر سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں وزیر اطلاعات کیپٹن(ر) صفدر کے ہمراہ محترمہ کلثوم نواز کی مرقد پر گئے،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار فرحان اعظم بھی ان کے ہمراہ تھے۔