ڈاکٹرزخودکوانسانیت کی خدمت کیلئے وقف کریں،پرائیویٹ ہسپتالوںکامقصدزیادہ سے زیادہ نفع کمانانہیںہوناچاہیے ، ڈپٹی کمشنر کوٹلی

جمعرات 5 ستمبر 2019 18:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم سے پرائیویٹ ہسپتالوںکے مالکان نے ملاقات کی۔اس موقع پرایس ایس پی راجہ محمد اکمل، سیکرٹری (ر) ڈاکٹر محمود الحسن راجہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم،ایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان،ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،سابق ایم ایس ڈاکٹرجہانگیر کے علاوہ دیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرزخودکوانسانیت کی خدمت کے لیے وقف کریںپرائیویٹ ہسپتالوںکامقصدزیادہ سے زیادہ نفع کمانانہیںہوناچاہیے مریض اوران کے ساتھ آنے والے افرادکے ساتھ اچھاسلوک کیاجائے پیشہ ورانہ فرائض میںغفلت نہ کی جائے پرائیویٹ ہسپتالوںکوخدمت کے نام پرلوٹ مارکرنے کی اجازت نہیںدی جاسکتی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتالوںکامعیارمزیدبہتربنانے کی ضرور ت ہے حکومت آزادکشمیرنے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںآزادکشمیرکے سرکاری ہسپتالوںمیںفری ایمرجنسی کاقیام عمل میںلاکرصحیح معنوںمیں خدمت خلق کرنے کاموقع فراہم کیاہے انہوںنے کہاکہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سردارمحمدنصراللہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی کوغریبوںکے لیے علاج معالجے کامرکزبنادیاہے۔

انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہاہے۔انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتالزلائن آف کنٹرول کے مریضوںکوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دل کھول کرسہولیات فراہم کریں اس موقع پرپرائیویٹ ہسپتالزکے مالکان نے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کویقین دلایاکہ وہ لائن آف کنٹرول کے مریضوںکیلئے ہرطرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :