ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

جمعرات ستمبر 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی بنکاک جانے والی پرواز 890اور آنے والی پرواز 891،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322اور آنے والی پرواز 323،ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اور آنے والی پرواز 402،ائر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز470اور آنے والی پرواز471،پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز 747اور آنے والی پرواز 748اورپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306شامل ہے ۔

جبکہ تاخیر کاشکار ہونے والی پروازوں میں تہران سے آنے والی پرواز 1195،ایمرٹس ائر کی دبئی سے آنے والی پرواز 624،پی آئی اے کی اوسلو سے آنے والی پرواز 752،دمام سے آنے والی پرواز 157،پی آئی اے کی مانچسٹر سے آنے والی پرواز 710،سعودی ائر کی ریاض سے آنے والی پرواز 736اورپی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 725شامل ہے ۔