نیا نظام کھلاڑیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے ‘اسٹار کرکٹرز نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی حمایت کردی

اس سے کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت آنے کی امید ہے،ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پی سی بی کا جراتمندانہ قدم ہے رمیض راجہ،شاہد آفریدی ،راشد لطیف، عاقب جاوید، بازید خان ،سرفراز احمد ، اظہر علی ، شان مسعود و دیگرکا اظہا رخیال

جمعرات 5 ستمبر 2019 19:33

نیا نظام کھلاڑیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے ‘اسٹار کرکٹرز نے نئے ڈومیسٹک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) اسٹار کرکٹرز نے کرکٹ بورڈ کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت آنے کی امید ہے۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پی سی بی کا جراتمندانہ قدم ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ چھ ٹیموں پر مشتمل آئندہ ڈومیسٹک سیزن قومی کرکٹ کے معیار میں بہتری لائے گا، کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔

راشد لطیف نے کہا کہ سینئرز اورجونیئر کھلاڑیوں کے انتخاب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلے کی فضا بڑھے گی۔نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو کم از کم 3 سال دینے کا حامی ہوں۔ عاقب جاوید نے کہاکہ گزشتہ ڈومیسٹک سٹرکچر میں خامیاں تھیں، نیا نظام کھلاڑیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے، کوکابورا کے گیند کا استعمال قومی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کی تیاری میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

بازید خان نے کہاکہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں پچز اور امپائرنگ کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کی ڈومیسٹک سیزن میں شمولیت ایک دلچسپ امر ہوگا۔ اظہر علی نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے متوازی ٹیموں کے انتخاب سے معیاری کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ فواد عالم نے کہا کہ امید ہے نیا نظام قومی کرکٹ کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔ شان مسعود نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی شرکت سے ڈومیسٹک سیزن میں سخت مقابلوں کی توقع ہے۔