مقبوضہ کشمیرمیں کسی کو ہندتوا کا نظریہ لانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، حریت کارکن

جمعرات 5 ستمبر 2019 19:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت کارکنوںنے کہاہے کہ کشمیری عوام کسی کوبھی مقبوضہ علاقے آنے اور ہندتواکانظریہ اپنے ساتھ لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کارکنوںنے ان خیالات کاا ظہار بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت کے اس اعلان کہ وہ مقبوضہ علاقے میں دو تفریحی مقامات کیلئے اراضی خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے کے جواب میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری ہونیوالے پوسٹروں اور پمفلٹوں کے ذریعے کیا۔

حریت کارکنوںنے کہاکہ ہم مشترکہ طورپر مہاراشٹرا حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ہمارے جذبات مجروح کرنے سے باز رہے ۔ انہوںنے حکومت سے کہاکہ وہ اسے انتباہ سمجھتے ہوئے آگ سے کھیلنے سے باز رہے کیونکہ اس اقدام پر کسی بھی قسم کے ردعمل کی ذمہ داری اس پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :