محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 ستمبر 2019 18:28

محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 ستمبر2019ء،طارق مجید کھوکھر) محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے کی جبکہ تمام ایس ڈی پی اوز ، تمام ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز،سیکیورٹی برانچ ،ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس نے اس فلیگ مارچ میں شرکت کی جبکہ عوام نے انہیں خوشی سے خوش آمدید کہا یہ فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوا اور سول لائن ،ریلوے روڈ ،جادہ،دینہ ،شیخو پورہ سے ہوتا ہوا واپس پہنچا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے بتایا کہ یہ فلیگ مارچ اس لیے منعقد کیا گیا ہے کہ ہمارا محکمہ اور عوام ایک پیج پر ہوں اور جس طرح عوام نے ہمارے ساتھ مل کر محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے عہد کیا ہے وہ قابل مثال ہے اسی طرح علماء کرام ،عوام ،معززین شہر ،تاجر اور تمام طبقہ فکر کے لوگ ہمارے ساتھ مل کر امن و امان کو یقینی بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں اللہ تعالی ہمیں کامیابی دے ۔