نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب 11 ستمبر کو سپریم کورٹ میں ہوگی

ویڈیو لنک کے ذریعے چاروں رجسٹریوں کو منسلک کیا جائیگا

جمعرات 5 ستمبر 2019 20:28

نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب 11 ستمبر کو سپریم کورٹ میں ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب 11 ستمبر کو چیف جسٹس کی صدارت میں سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب 11 ستمبر کو سپریم کورٹ میں ہوگی ،ویڈیو لنک کے ذریعے چاروں رجسٹریوں کو منسلک کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس 2019-20ء کے نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے،نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہوگی ۔افتتاحی تقریب میں ججز، سینئر وکلا اور عدالتی افسران بھی شریک ہونگے۔