Live Updates

ایف بی آر نے رواں سال 579ارب کا ٹیکس ریونیواکٹھا کرلیا

ٹیکس وصولیوں میں پچھلے سال کی نسبت14.65 ضافہ ہوا، اندرونی محصولات میں28 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر پر لوگوں کا اعتماد بحال کریں گے، ٹیکس گزاروں کیلئے ٹیکس آسان کے نام سے موبائل ایپ کا اجراء کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 ستمبر 2019 18:57

ایف بی آر نے رواں سال 579ارب کا ٹیکس ریونیواکٹھا کرلیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 ستمبر2019ء) ایف بی آر نے رواں سال 579 ارب کا ٹیکس ریونیواکٹھا کرلیا، ٹیکس وصولیوں میں پچھلے سال کی نسبت14.65 اضافہ ہوا، ڈومیسٹک ٹیکس کلیکشن میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر پر کاروباری اور عوامی طبقات کا اعتماد بحال کریں گے، ٹیکس گزاروں کیلئے ٹیکس آسان کے نام سے موبائل ایپ کا اجراء کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایف بی آر کی کارکردگی اور اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی کارکردگی اور اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم کو ایک سال کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

عوام اور کاروباری برادری کا ایف بی آر پر اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔پچھلے سال1514817تھی، جبکہ رواں سال ٹیکس فائلرز کی تعداد میں 7لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔رواں سال 579ارب کا ٹیکس ریونیواکٹھا کرلیا ہے، جوکہ پچھلے سال کی نسبت65 14.اضافہ ہوا ہے۔ڈومیسٹک ٹیکس کلیکشن میں 28فیصد اضافہ ہوا ہے۔نادرا کی شراکت سے سہولت ویب پورٹل کا اجرا کردیا گیا ہے۔

ٹیکس گزاروں کیلئے ٹیکس آسان کے نام سے موبائل ایپ کا اجراء کردیا ہے۔ایف بی آر کو موصول تفصیلات آن لائن دستیاب ہوں گی۔شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن نظام مزید مئوثر بنایا جائے گا۔ٹیکس کے فارمز کا اردومیں ترجمہ کردیا گیا۔ایف بی آر کی ویب سائٹ کو بھی اردو میں کیا جارہا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایف بی آر اہلکاروں سے شخصی رابطے کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔

ٹیکس کوریٹیلراور دکانداروں کیلئے آسان بنایا جا رہا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ موبائل اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کردیے۔طورخم بارڈر پر کسٹم کی سہولت 24گھنٹے فراہم کردی گئی ہے۔برآمدات آسان اسکیم کے تحت برآمدات کو آسان بنایا جائے گا۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کل یوم دفاع کے موقع پر آزادکشمیر مظفرآباد جائیں گے۔وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیری شہداء سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے،وزیراعظم نے یوم دفاع پر اظہار یکجہتی کشمیر بھی منانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کل جمعے کو یوم دفاع 6ستمبر بھرپور قومی اورملی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ جبکہ اس کے ساتھ کشمیر آور بھی منایا جائے گا، کشمیر آور میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات