وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر فتح محمد کا میرپورخاص کیمپس کا دورہ

جمعرات 5 ستمبر 2019 21:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر فتح محمد برفت نے میرپورخاص کیمپس کا دورہ کیا، جہاں پر کیمپس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر امام الدین کھوسو، فیکلٹی ممبران و طلباء نے وائس چانسلر کا بھرپور استقبال کیا اس موقع پر شیخ الجامعہ سندھ نے کیمپس کی بلڈنگ کا جائزہ لیا اور کلاس رومز میں جاکر طلباء سے تدریسی عمل کے حوالے سے بات چیت کی، انہوں نے ان سے ان کے سبجیکٹس کے متعلق سوالات پوچھے اور ان سے مسائل بھی معلوم کیے وائس چانسلر نے اس کلاس روم کا بھی جائزہ لیا جس کی چھت کا پلاستر کرنے کی وجہ سے طالب علم زخمی ہوا تھاوائس چانسلر نے کیمپس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر امام الدین کھوسو سے واقعے کی تفصیلات کے ساتھ زخمی ہونے والے طالب علم کی طبیعت کا بھی معلوم کیااس موقع پر وائس چانسلر نے فیکلٹی کے ممبران سے بھی خصوصی میٹنگ کی اور تدریسی حوالے سے بات چیت کی اس موقع پر تمام فیکلٹی ممبران نے یونیورسٹی کی ترقی و بہتری کیلئے وائس چانسلر کی لی گئی کوششوں کی بہت زیادہ تعریف کی اور ان کی کوششوں میں اپنے مکمل ساتھ و تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبران سے ان کے مسائل و ضروریات کا بھی معلوم کیا اور یونیورسٹی کے قواعد و قوانین کے تحت ان کے مسائل جلد حل کرنے کی انہیں یقین دہانی کرائی شیخ الجامعہ سندھ نے اپنے اس دورے کے موقع پر وہاں موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص کیمپس یونیورسٹی کا اہم کیمپس ہے، جہاں بہترین اور قابل فیکلٹی تدریسی خدمات سرانجام دے رہی ہے، یہاں انتہائی اہم شعبے قائم ہیں، جہاںعلائقے کے طلباء بہترین ماحول میں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ دوسری جامعات کی بنسبت سال میں صرف ایک مرتبہ معمولی فیس لیکر معیاری و اعلیٰ تعلیم دے رہی ہے یہ یونیورسٹی غریب لوگوں کی امیدوں کا مرکز ہے انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص کیمپس کو محکمہ تعلیم، حکومت سندھ و شاہ عبداللطیف کالج میرپورخاص کی خصوصی تعاون سے ملی ہوئی بلڈنگ اس وقت کافی زبون حال ہو چکی ہے، ہم سندھ حکومت، مقامی انتظامیہ و سیاسی سماجی شخصیات کے تعاون سے کیمپس کیلئے زمین حاصل کرکے نئی بلڈنگ تعمیر کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاکہ طلباء مزید بہترین و محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم ہی کامیابی کی ضمانت ہے، اس لیے ہم سب کو تعلیم کی افزائش کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔