سندھ یونیورسٹی میں ’’صاف و سرسبز پاکستان‘‘ کے زیر عنوان شجرکاری مہم جاری

جمعرات 5 ستمبر 2019 21:22

حیدرآباد5ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) سندھ یونیورسٹی میں ’’صاف و سرسبز پاکستان‘‘ کے زیر عنوان شجرکاری مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شریک ہوکر پودا لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاہ، سوشل سائنسز فیکلٹی کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرین عباسی، ڈاکٹر فضا قریشی، ڈاکٹر انتظار لاشاری، ڈاکٹر نظام الدین چنہ، ڈاکٹر عبدالسمیع شیخ سمیت انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ و طلباء نے بھی پودے لگائے تقریب میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ درخت ماحول کی خوبصورتی اور صحتمند ماحول کے قیام میں بڑی اہمیت رکھتے ہیں، جامعہ سندھ میں ’’صاف و سرسبز پاکستان‘‘ کے زیر عنوان شروع کی گئی اس مہم میں بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں اور مزید پودے لگانے کا سلسلہ جاری رہے گااس موقع پر انہوں نے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ، انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ و طلباء کے جذبے کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :