صنعت ، تجارت ، زراعت اور ٹیکنالوجی کو یونیورسٹی تدریس اور تحقیق کے قریب لانے کے لیے روابط کا استحکام بے حد ضروری ہے، پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری

جمعرات 5 ستمبر 2019 22:35

ملتان ۔05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے یونیورسٹی انڈسٹریل لنکجز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صنعت ، تجارت ، زراعت اور ٹیکنالوجی کو یونیورسٹی تدریس اور تحقیق کے قریب لانے کے لیے بے حد ضروری ہے کہ ان کے مابین روابط کو مستحکم کیاجائی․ اس طرح مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ تیارہوں گے اور انہیں بے روزگاری کے طویل وقفہ کا سامنا نہیں ہوگا․ دوسری طرف انڈسٹری کو سروے ویلوایشن اور دیگر معاملات میں یونیورسٹیوں سے مدد ملے گی․انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا جائزہ لیاجائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان ملکوں نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا ہی․ چیف ایگزیکٹو سولیکس کیمیکل انڈسٹری محمد شاہد الطاف نے کہاکہ آج ہماری مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں دیگر ملکوں کے ساتھ مسابقت جاری ہے ہمیں ضرورت ہے کہ اپنی برآمد کو بڑھانے کے لیے یونیورسٹیوں کی تازہ ترین تحقیق سے کام لیں․تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنس کے اساتذہ کرام ، پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز نے شرکت کی․ تقریب میں سکالرز کی ریسرچ کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا․ سکالرز نے بتایا کہ انہو ںنے اپنی ریسرچ اور مکالمہ جات سولیکس کیمیکل کی کوالٹی لیبارٹری میں مکمل کی ہے ․ انہوں نے کہاکہ ہمیں وہاں پر تھیوری کے ساتھ ساتھ آلات پر کنٹرول بھی سکھایا گیا ہی․قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے یونیورسٹی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسز ، سیمینار، ورکشاپ اور یونیورسٹی کی تاریخ کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا․تقریب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈاکٹر ثریا منظور، معظم علی ، پی ایچ ڈی سکالراحمد یار ، ایم فل سکالر مہک اکرم ، ماہم نوید نے بھی گفتگو کی۔