خیبرپختونخواحکومت نے نو اوردس محرم کوعام تعطیل کااعلان کردیا

جمعرات 5 ستمبر 2019 23:17

خیبرپختونخواحکومت نے نو اوردس محرم کوعام تعطیل کااعلان کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) محکمہ انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا نے ایک اعلامیے کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ 9 اور 10 ستمبر 2019 کو محرم الحرام 1448 ہجری کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیلات ہوگی۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے بھی 9 اور 10 ستمبر کو یوم عاشور کی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ہفتے اور اتوار کے روز سرکاری ملازمین کو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، یوں سرکاری ملازمین کیلئے ایک ساتھ 4 روز کی تعطیلات ہوں گی۔