کوئٹہ دھماکے پولیس وین کے قریب ہوئے، ایک شخص شہید

پہلا دھماکہ گیس سلنڈر کا ہوا جب کہ دوسرا دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 5 ستمبر 2019 21:56

کوئٹہ دھماکے پولیس وین کے قریب ہوئے، ایک شخص شہید
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 ستمبر2019ء) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ دھماکے پولیس وین کے قریب ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ کے نزدیک پہلا دھماکہ کانجی کمپنی کے ٹرمینل کے اندر گیس سلنڈر کا ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ ٹرمینل کے باہر موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا۔ دھماکہ پولیس وین کے نزدیک ہوا۔ دوسرے دھماکے کے نتیجے میں کوریج دینے والی میڈیا ٹیم کے نمائنوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص شہد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ابرار نامی صحافی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واجح رہے کہآج رات ساڑھے 8 بجے کے قریب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد وہاں میڈیا ٹیمیں پہنچ کر واقعے کو کوریج دے رہی تھیں اور تبھی دوسرا دھماکہ ہو گیا جس سے میڈیا ٹیم کے نمائنوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دھماکوں مین شہدتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گا رہا ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔