Live Updates

سلطنت عمان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان انٹرنیشنل پالیمنٹری یونین کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیرہنگامی معاملے کے طور پر شامل کرائے: عمان کی مجلس شوری کے چیئرمین خالد بن ہلال نصر الموالی کی تجویز

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 ستمبر 2019 23:23

سلطنت عمان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 ستمبر2019ء) سلطنت عمان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا، عمان کی مجلس شوری کے چیئرمین خالد بن ہلال نصر الموالی نے تجویز دی ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل پالیمنٹری یونین کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیرہنگامی معاملے کے طور پر شامل کرائے۔ تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان کی مجلس شوری کے وفد کی جانب سے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا گیا ہے۔

اس دورے کے دوران خالد بن ہلال نصر الموالی کی سربراہی میں وفد نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کی۔ وفد نے کشمیر کمیٹی کو یقین دلایا کہ اومان اس معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتا ہے۔ جبکہ عمان کی مجلس شوری کے چیئرمین خالد بن ہلال نصر الموالی نے تجویز دی ہے پاکستان انٹرنیشنل پالیمنٹری یونین کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیرہنگامی معاملے کے طور پر شامل کرائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے اومان کے پارلیمانی وفد نے چیئرمین مجلس شوریٰ شیخ خالد بن ہلال المعوالی کی قیادت میں جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار اور بھارتی افواج کی طرف سے نہتے کشمیری مسلمانوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔ دونوں اطراف نے مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو تقویت دینے اور دو طرفہ تجارت میں مزیداضافے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔ اومان کے وفد میں محمد علی امیر باقی، محمد خمیس عبداللہ البادی، محمد رمضان قاسم البلوشی، یونس یعقوب عیسی السیابی، سلیم عمار سعید المفارجی اور سفیر الشیخ الاعمر مرحون شامل تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات