Live Updates

پاکستان میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا

چند ہی سالوں میں بغیر ڈرائیور پاکستانی کاریں سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائینگی: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 6 ستمبر 2019 00:09

پاکستان میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 ستمبر 2019ء) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چند ہی سالوں میں بغیر ڈرائیور پاکستانی کاریں سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائینگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس منصوبہ پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور جلد ہی یہ ٹیکنالوجی جلد پاکستان میں آجائے گی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہ حکومت میں تو اسرائیل کے معاملے پر بحث بھی نہیں ہوتی اور نہ ہی اس معاملے پر کوئی توجہ دی گئی ۔ لیکن جو لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں،لگتا ہے ان کو بھارت اور اسرائیل کے تعلقات کا علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کو یہ بھی نہیں معلوم کہ نریندر مودی نے کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کس کے کہنے پر کیا۔اسرائیل نے جو کچھ فلسطین میں کیا ہے، بھارت نے وہی مقبوضہ کشمیر میں دہرایا ہے۔

اسرائیل اس وقت ہندوستان کی باندھی بنا ہوا ہے،پاکستان کیوں اسرائیل کو تسلیم کرے گا ؟۔ ہم تو یہ سن کر بڑے ہوئے ہیں کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا حساب لینا چاہئیے اس لیے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی تبدیلی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

نہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی بالکل واضح اور صاف ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ فواد چوہدری خود بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے اُمیدوار تھے۔ فواد چوہدری لوگوں کو کہتے تھے کہ میرے حق میں پروگرام کریں۔ دوسری بات یہ ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کچھ طاقتیں تبدیل کروانا چاہ رہی ہیں ، گذشتہ تین چار روز سے میڈیا میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبریں بڑی تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات