”خطے میں دو اہم شخصیات ظہور پذیر ہونے والی ہیں“

ممتاز صحافی و سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آ گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 6 ستمبر 2019 11:07

”خطے میں دو اہم شخصیات ظہور پذیر ہونے والی ہیں“
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،6ستمبر 2019 ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے میں دو اہم شخصیات دوبارہ دُنیا کے سامنے آنے والی ہیں، ایک شخصیت کا نام ہے، ابو بکر البغدادی۔ کیونکہ شام وغیرہ میں حالات بہت خراب تھے، اس لیے اب ہو سکتا ہے وہ سنٹرل ایشیا، افغانستان یا آس پاس کہیں سے نکل کے آئیں گے۔

وہ جو میں کہتا ہوں نا، کہ یہاں پر داعش اور خراسان کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے، یہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ میں ان چند لوگوں میں سے ہوں، جو اس طرح کے ایونٹس کو فالو کرتا رہتا ہوں۔ ابو بکر البغدادی کا ترجمان رسالہ النبا کے نام سے ہے۔ ان کے علاوہ ایک اور شخصیت نے ظہور پذیر ہونا ہے۔

(جاری ہے)

اور دوسری شخصیت ایمن الظواہری ہیں۔ یہ دونوں شخصیات ایسی ہیں جن کے نام بین الاقوامی ریڈارز میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔

بہتر ہے کہ ہم پاکستان میں بھی لوگوں کو یاد دلا دیں کہ یہ دو شخصیات کہیں آس پاس ظہور پذیر ہوں گی۔ واضح رہے کہ ایمن الظواہری القاعدہ کے بانی اُسامہ بن لادن کے نائب تھے، جن کے بارے میں کئی سالوں سے کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں ہیں ، اور زندہ بھی ہیں یا وفات پا چکے ہیں۔ جبکہ ابو بکر البغدادی نے اسلامی عسکریت پسند تنظیم داعش کی بنیاد رکھی اور عراق کے کچھ حصوں پر قبضہ کر کے وہاں دولت اسلامیہ کے نام سے اپنی حکومت قائم کی اور شام کی خانہ جنگی میں بھی داعش ملوث پائی جا رہی ہے۔ ماضی میں ابو بکر البغدادی کے مارے جانے کے حوالے سے بھی مختلف دعوے سامنے آتے رہے ہیں، جن کی بعدمیں تردید بھی کی جاتی رہی۔