کاشت کار با غات والی زمینوںمیں ہلدی کا شت کرکے اضافی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں، ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 6 ستمبر 2019 16:40

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ باغات والی زمینوںمیں ہلدی کا شت کر کے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے لحاظ کا شت کا ر باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کی کا شت کا عمل شروع کرلیںتا کہ انہیں زیاد ہ مالی فوائد حاصل ہوسکیں ہلدی کی کا شت کے لیے زمین میں 3سے 4مرتبہ ہل چلا کر سہاگا دیتے ہو ئے زمین کو نر م و بھر بھرا کرلینا چاہیے تاہم اگر روٹا ویٹر کی سہولت دستیاب ہو تو ایک دفعہ روٹاو یٹر چلا کر بیج کا اگائو کئی گنابہتر بنایا جاسکتا ہے زرعی ماہرین نے مزید بتایا کہ بعض کا شت کا رفصلات کی کا شت کے وقت بیجوں کی شرح کو مدنظر نہیں رکھتے جس کے باعث فصلات کی پیداوار میں کمی واقعہ ہوتی ہے لحاظہ کا شت کا ر ماہرین زراعت کی مشاورت سے فی مرلہ یہ فی ایکڑ کے حساب سے بیجوں کی مقررہ مقدار ڈالنے کا عمل بھی یقینی بنائیں تاکہ ان کو زیادہ فصل حاصل ہوسکے۔