کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہے،پاکستان کا بچہ بچہ ا ن کے ساتھ کھڑا ہے‘رفاقت علی
قومی سلامتی کے لئے پاک فوج کی دشمن ملک سے جنگ ا ور اس کے نتیجہ میں شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا‘تقریب سے خطاب
جمعہ 6 ستمبر 2019 16:48
(جاری ہے)
کشمیرکی آزادی کی گھڑی آن پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وزیادتی اور درندگی کی انتہا کر دی ہے۔
بھارت کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کے لئے بھی خطرہ بن چکی ہے۔وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی درندوں کے نہتے کشمیریوں پر مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کو حل کرائے۔پاک افواج کے جوانوں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ6ستمبر یوم دفاع وطن کی مٹی کے ساتھ وفا کی تجدید کا دن ہے۔قومی سلامتی کے لئے پاک فوج کی دشمن ملک سے جنگ ا ور اس کے نتیجہ میں شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔وطن پر جان لٹانے کا جذبہ آج بھی د لوں کو گرماتا ہے ۔آج ہماری نئی نسل ہماری فوج اوراپنے اسلاف کی ان قربانیوں سے نا بلد ہے ۔ا ن کو اپنی پاک بھارت جنگ سے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔تاکہ ہماری نئی نسل دشمن کی مکاریوںاور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے مکمل باخبر رہ سکے۔اس سلسلے میںہمیںاپنی نئی نسل کو با قاعدگی سے 14اگست یوم پاکستان، بھارت کے ساتھ 6ستمبر 1965 اور دسمبر1971کی جنگوں بارے پاک فوج اور لوگوں کی پاک وطن کی حفاظت کے لئے پیش کی جانے والی قربانیوں بار ے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن وطن کی حفاظت کے لئے اسی جذبے کی تجدید کا دن ہے جس نے اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر جرائت و بہادری کی نئی داستان تاریخ میں رقم کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.